باؤنسی پچز پاکستانی بیٹسمینوں کا دل دہلانے لگیں
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلیے ٹیم میں تبدیلیاں متوقع، آج بھرپور پریکٹس ہوگی
دورئہ نیوزی لینڈ میں باؤنسی پچزپاکستانی بیٹسمینوں کا دل دہلانے لگیں۔
پاکستان ٹیم کو مسلسل پانچ ون ڈے میچز میں شکست ہوئی تو شائقین نے آس لگالی کہ شاید فارمیٹ کی تبدیلی سے ہی کارکردگی میں بہتری کے کچھ آثار نظر آجائیں لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھی بیٹنگ ناکامیوں کی دلدل سے نہ نکل پائی،ٹاپ سے لوئر آرڈر تک صرف بابر اعظم اور حسن علی ہی تھوڑی مزاحمت کرنے میں کامیاب رہے، پوری ٹیم 105رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے باآسانی7وکٹ سے فتح کوگلے لگایا۔
مسلسل 6شکستوں سے چور پاکستان ٹیم سیریز کے دوسرے میچ کیلیے منگل کو ویلنگٹن سے آکلینڈ پہنچی تو کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی آرام کو ترجیح دی،مینجمنٹ پلان پر غور کرتی رہی، بدھ کو بھرپور پریکٹس سیشن میں پاکستانی کرکٹرز شکستوں کی کھائی سے نکلنے کی تدبیریں تلاش کرینگے۔
کوچ پیس، باؤنس اور سوئنگ سے گھبراکر اسپنرز کو بھی وکٹوں کی قربانی پیش کردینے والے بیٹسمینوں کو دباؤ سے نکالنے کیلیے کوشاں ہیں، بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں سمیت کئی تجربات ایک ساتھ ناکام ہونے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے بھی ٹیم کا نیا کمبی نیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔
پہلا میچ باہر بیٹھ کر دیکھنے والے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کوٹاپ آرڈر میں موقع دیا جا سکتا ہے، ون ڈے سیریز میں مکمل ناکامی کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھل کر اسٹروکس تو نہیں کھیل پائے لیکن کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے انھوں نے فارم میں واپسی کا اشارہ دیا ہے،ویلنگٹن میں تیسرے کے بجائے پانچویں نمبر پر آنے والے نوجوان بیٹسمین کے بیٹنگ آرڈر کا فیصلہ بھی مینجمنٹ کو کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ سر پر انجری کی وجہ سے وطن واپس بھجوائے جانے والے شعیب ملک کے بغیر پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ14رکنی رہ گیا ہے، پہلے میچ میں محمد حفیظ،عامر یامین اوراحمد شہزاد باہر بیٹھے تھے، ان انھیں موقع دیا جا سکتا ہے۔ 3میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ جمعرات کو ہوگا۔
آکلینڈ میں فتح کیویز کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری دلادے گی۔یاد رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آکلینڈ کے ایڈن پارک میں 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک فتح حاصل کی ہے۔
دسمبر 2010میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کیویز5وکٹ سے سرخرو ہوئے۔ گرین شرٹس کی ٹاپ آرڈر میں محمد حفیظ24اور شاہد آفریدی20رنزکے سوا کوئی مزاحمت نہیں کرپایا، ٹیل اینڈرز وہاب ریاض اور عمر گل نے 30،30رنز بناکر مجموعہ 9وکٹ پر 143تک پہنچایا،ٹم ساؤتھی5اور کائل ملز3وکٹیں لے اڑے تھے۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی ففٹی اور روس ٹیلر کے 39رنز کی بدولت ہدف 5وکٹ پر حاصل کرلیا تھا۔جنوری2016میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے16رنز سے برتری ثابت کردی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ61، عمراکمل24اور شاہد آفریدی صرف 8گیندوں پر 23رنز بنانے میں کامیاب رہے، ٹیم نے8وکٹ پر171 رنز بنائے تھے،ایڈم ملن 4شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن(70)اور کولن منرو(50)کی جانب سے عمدہ آغاز فراہم کیے جانے کے باوجود ٹیم 155رنز پر ڈھیر ہوگئی، وہاب ریاض نے3 وکٹیں لی تھیں،اس میدان پر دوسرے مقابلے میں بھی گرین شرٹس کو ٹم ساؤتھی سے محتاط رہنا ہوگا۔