سینیٹ کمیٹی میں بلااشتعال بھارتی فائرنگ کے خلاف قرارداد منظور

لائن آف کنٹرول پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بریفنگ

کمیٹی ارکان کا معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔ فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جب کہ بلااشتعال فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظورکی گئی۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رحمان ملک کی زیر صدارت پپس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں روبینہ خالدکے خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے متعلق کریمنل قوامین (ترمیمی )بل2017 ،سراج الحق کاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سود سے پاک قرضوں کی فراہمی کابل2017 اورمحمد اعظم خان سواتی کاکریمنل قوانین (ترمیمی بل)2017 برائے انتقال خون کاتفصیل سے جائزہ لیاگیا۔

کمیٹی میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل اوسی پربھارت کی جانب سے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاںجاری ہیں جس پرکمیٹی ارکان نے بلااشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس بھی کیا، محمد اعظم خان سواتی نے کہاکہ اسپتالوں میںبغیرٹیسٹ کیے مریضوںکوخون لگادیاجاتاہے، بل کے ذریعے غلط خون لگانے والوں کے خلاف سزائیں بڑھانے کی تجویز ہے۔


وزارت قانون کے حکام نے کہاکہ 2002 کے آرڈنینس میں غلط خون لگانے والوں کیلیے سزائیں مقرر ہیں، اگر ترمیم کرنی ہے تومتعلقہ آرڈنینس میںترمیم کی جائے ۔کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ اعظم خان سواتی اور وزارت قانون کے حکام مل کربل کاجائزہ لے کرآئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت ہوا۔ گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے غیرملکی فضائی کمپنیوںکی جانب سے رقوم اپنے ملک بھجوانے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 2015-16 کے دوران غیرملکی فضائی کمپنیوں نے ایک ارب 60 کروڑکے ٹکٹ بیچے اور 795 ملین ڈالر اپنے اپنے ملکوں کو بھجوائے ہیں۔

اجلاس کے دورانسلیم مانڈوی والانے کہاکہ ہم نے خود ہی پی آئی اے کابیڑہ غرق کیاہے۔ کمیٹی نے غیرملکی فضائی کمپنیوں کی جانب سے زیادہ آمدن اپنے ملکوں کو بھجوانے پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو سفارش کی کہ وہ ملک میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنوں کا الگ الگ ڈیٹاکمیٹی کوفراہم کریں۔
Load Next Story