کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ 2 افراد ہلاک

ڈرون طیارے نے افغان مہاجر کے گھر کو نشانہ بنایا، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک January 24, 2018
حملے میں دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، سرکاری ذرائع ؛ فوٹوفائل

کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر3 ساتھیوں سمیت ہلاک

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے مقامی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہاں مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کا ایک اہم کمانڈر ناصر محمود عرف احسان اللہ چھپا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں