ظالمانہ ہتھکنڈوں سے جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا سید علی گیلانی

سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود ایسا کرکے حکومت خود اس ملک کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔


News Agienciyan March 25, 2013
اسیر حریت قائدین کی بیرون ریاست جیلوں میں منتقلی قابل مذمت ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل ودیگرتنظیمیں معاملے کا نوٹس لیں،بزرگ رہنما. فوٹو: رائٹرز

بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی بیرون ریاست منتقلی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور آئی سی آر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سیدعلی گیلانی نے شبیراحمد شاہ کے بعد نثاراحمد بٹ عرف مصباح الدین اور لطیف ڈار عرف مشہورثانی کی کوٹ بلوال اور کٹھوعہ جیلوں میں منتقلی پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی حکومت جیل حکام کے ذریعے سیاسی قیدیوں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اور انھیں گرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی محض تکلیف پہنچانے کے لیے جموں کے قیدخانوں میں لے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیاہے۔

13

علی گیلانی نے کہاکہ خود بھارتی سپریم کورٹ نے ایک رولنگ کے ذریعے قیدیوں کو اپنے گھر کی نزدیک ترین جیلوں میں رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے لہٰذا جیل حکام قیدیوں کو سیکڑوں میل دور لے جاکر خود اس ملک کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ افضل گورو کی پھانسی نے کشمیر کی مزاحمتی تاریخ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |