نگراں سیٹ اپ میں مداخلت کی روک تھام سیاستدانوں کا کریڈٹ

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ نے بھی خود کو نگراں سیٹ اپ کے معاملے سے دور رکھا.

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ نے بھی خود کو نگراں سیٹ اپ کے معاملے سے دور رکھا. فوٹو: فائل

اگرچہ سیاستدانوں کو پارلیمانی کمیٹی کے اندر نگراں وزیر اعظم کی نامزدگی کا معاملہ حل نہ کرنے کی وجہ سے ناکام قرار دیا جا رہا ہے ۔


غیر جانبدار حلقے سیاستدانوں کو یہ ضرور کریڈٹ دیتے ہیں کہ کسی بین الاقوامی ادارے کے اشارے پر کسی شخص کو نگراں وزیر اعظم نہیں بنایا جا سکا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ نے بھی خود کو نگراں سیٹ اپ کے معاملے سے دور رکھا اور عسکری قیادت نے اس سارے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

معروف دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ خالصتاً آئینی طریقے سے نگراں وزیر اعظم کی نامزدگی کی گئی ہے، عسکری قیادت نے اپنے آپ کو پیشہ ورانہ معاملات تک محدود کر کے ایک اچھا پیغام دیا ہے، پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
Load Next Story