پولیس اور رینجرز ارشد پپو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کریگی
گینگ وار کے ملزمان کو اطلاع دیکر لیاری میں چھاپے مارے جاتے ہیں، اسما ارشد.
KARACHI:
ارشد پپو کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ارشد پپو ، یاسر عرفات اور ان کے دوست کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو پولیس یا رینجرز گرفتار نہیں کرے گی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے گینگ وار کے ملزمان کو اطلاع کرنے کے بعد لیاری میں چھاپہ مارتے ہیں اور علاقے سے ہیروئنچیوں کو پکڑ کر میڈیا کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کی خبریں شائع کراتے ہیں، مقتول کی اہلیہ کی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کو حکم دیں، تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ تھانے کی حدود لیاری افشانی گلی میں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے ارشد پپو کی اہلیہ اسما ارشد نے کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر ارشد پپو ، جیٹھ یاسر عرفات اور ان کے دوست جمعہ شیر کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان عزیر بلوچ ، اس کا بھائی زبیر بلوچ ، نور محمد عرف بابا لاڈلا اس کا بھائی زاہد لاڈلا ، آصف کانا ، فیصل پٹھان ، یاسر پٹھان ، ذاکر ڈا ڈا ، شاہجہاں بلوچ اور حبیب حسن کو پولیس یا رینجرز گرفتار نہیں کرے گی۔
پولیس اور رینجرز کو جب شہریوں کو دکھانے کے لیے لیاری میں کارروائی کرنی ہوتی ہے تو پہلے گینگ وار کے ملزمان سے اجازت لیتے ہیں پھر وہاں چھاپے مار کر میڈیا میں خبریں شائع کرواتے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے لیاری سے اب تک جتنے بھی لوگ پکڑے ہیں وہ سب نشہ آور ہیں کسی بھی اہم ملزم کو ابھی تک نہیں پکڑا گیایہ بات ارشد پپو کی اہلیہ اسما ارشد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انھوں نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی ہے وہ پولیس اور رینجرز کو حکم دیں کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کریں۔