جلال الدین ویمن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے


Sports Reporter January 24, 2018
مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے- فوٹو: فائل

RAWALPINDI: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر جب کہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

تین رکنی ویمن سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین جلال الدین کے علاوہ اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں، کمیٹی ویمن کرکٹ کے فروغ کیلیے بھی فرائض انجام دے گی۔

پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے دوران عبوری طور پر ویمن کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو اب 2 سال کیلیے ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں