جلال الدین ویمن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے

مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے- فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر جب کہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔


تین رکنی ویمن سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین جلال الدین کے علاوہ اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں، کمیٹی ویمن کرکٹ کے فروغ کیلیے بھی فرائض انجام دے گی۔

پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے دوران عبوری طور پر ویمن کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو اب 2 سال کیلیے ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story