’’دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی چین میں دھوم مچادی

’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھارت سے زیادہ چین میں بزنس کیا۔


ویب ڈیسک January 24, 2018
’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھارت سے زیادہ چین میں بزنس کیا ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم '' دنگل'' کے بعد ''سیکریٹ سپر اسٹار'' نے بھی چین میں دھوم مچادی۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا ہر کام بخوبی ادا کرتے ہیں اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، وہ اپنی فلموں کا انتخاب بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی تمام تر فلمیں کامیاب رہتی ہیں اور نہ صرف بھارت بلکہ چین میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی فلمیں وہاں بھارت سے بھی زیادہ بزنس کرتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :''دنگل'' نے چین کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ''دنگل'' نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیے تھے جب کہ ''پی کے'' نے بھی چینی شائقین کو بے حد متاثر کیا تھا یہی وجہ ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی فلم ''سیکریٹ سپر اسٹار'' کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔



بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ فلم ''سیکریٹ سپر اسٹار'' نے چین میں ریلیز ہونے کے پانچویں دن ہی 37.20 ملین ڈالر کا بزنس کیا جو تقریباً 236 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں جب کہ فلم نے بھارت میں 135 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے فلم 'دنگل' میں عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم نے اس فلم میں بھی ایک ایسی بچی کا کردار ادا کیا ہے جو والد کی مخالفت کے باوجود گلوکارہ بننا چاہتی ہیں اور منزل تک پہنچنے میں اسے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں