امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کررہے ہیں دفترخارجہ

ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کی روح کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

چاہتے ہیں انٹیلی جنس شئیرنگ کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف خود کارروائی کریں، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کےخلاف خود کارروائی کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ڈرون حملے کے ذریعے کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کی روح کے خلاف ہیں، امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کےخلاف خود کارروائی کریں۔

واضح رہے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story