قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

حریت قیادت کا 26 جنوری کو بھارتی یومِ جمہوریہ کو بطوریومِ سیاہ منانے کا اعلان


ویب ڈیسک January 24, 2018
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری لڑکیاں بھی زخمی ہوئیں،فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے چھائےگھنڈ میں گھر گھر آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کی پامالی کی تو اہل علاقہ مشتعل ہوکر احتجاجاً محاصرہ توڑ کر باہر نکل آئے اور بھارت کے خلاف او ر آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن کے دوران 5 کشمیری شہید

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن سے چھرے فائرکیے جب کہ ربڑ کی گولیوں بھی ماریں،مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو بھارتی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید اور 2 لڑکیاں زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایک کی شناخت 17سالہ شاکر احمد میر کے نام سے ہوئی جو کلام پورہ کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب حریت قیادت سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں نے 26 جنوری کو بھارتی یومِ جمہوریہ کو بطوریومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے جمعے کے روز شٹر ڈاون ہڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں