ٹرانسپیرنسی اور ایف بی آر نادرا میں آج سمجھوتوں پر دستخط ہونگے

مفاہمت کی یادداشت کے تحت ٹرانسپیرنسی مختلف محکموں میں بے قاعدگیوں سے آگاہ کریگی


Press Release March 25, 2013
مفاہمت کی یادداشت کے تحت ٹرانسپیرنسی مختلف محکموں میں بے قاعدگیوں سے آگاہ کریگی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور ایف بی آر میں ''معاہدہ دیانتداری'' پر عملدرآمد کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر آج دستخط ہونگے۔

اس سمجھوتے کے تحت ٹرانسپیرنسی بلامعاوضہ چیئرمین ایف بی آر کو مختلف محکموں میں بے قاعدگیوں سے آگاہ کریگی، ٹینڈرز کے عمل میں قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، ٹینڈر کے اجرا سے قبل ٹینڈر جانچنے کا شفاف طریقہ کار وضح کریگی۔

5

کسی بے قاعدگی کی صورت میں ایف بی آر کو آگاہ کریگی جبکہ ایف بی آر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تحفظات کا فوری جائزہ لے گی۔ ٹرانسپیرنسی اور نادرا کے درمیان بھی معاہدہ دیانتداری پر عملدرآمد کیلئے آج ایم او یو پر دستخط کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں