بحری معیشت کو تقویت دیکرمجموعی قومی پیداوار کو تین گنا کیا جاسکتا ہےنیول چیف
نیول چیف نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا
NEW YORK:
پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحری معیشت کو تقویت دے کر مجموعی قومی پیداوار کو تین گنا تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، دورے کا مقصد مقامی تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔
تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے بحری شعبے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو نیو ل چیف کے وژن کا اہم پہلو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک کی بحر ی معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو تین گنا تک لے جایا جا سکتا ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ ملک کے بحری شعبے کی بہتری کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا اور ملک کی ترقی اور اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔
قبل ازیں چیف آف نیول اسٹاف نے ایم ایس اے کے فلیٹ میں حال ہی میں شامل کی جانے والی میری ٹائم پٹرول ویسل پی ایم ایس ایس دشت کا دورہ کیا جہاں انہیں بحر ی جہاز کی صلاحیتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اس کے کردارسے آگاہ کیا گیا۔
نیول چیف نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا، ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو اس موقع پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔