
ایکسپریس نیوز کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے جس میں ملزم عمران نے اعتراف کیا کہ وہ زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا تھا،روڈ پار کرکے بچی کو دوسری جانب لے گیا جس پر زینب نے مجھ سے سوال کیا تو میں راستہ بھولنے کا بہانہ بنا کر اسے ساتھ لے گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
واضح رہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔