چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکا آغاز

منصوبے سے ہر سال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی


ویب ڈیسک January 25, 2018
منصوبے سے ہرسال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی: فوٹو: فائل

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغازہوگیا، جس کے بعد شہرمیں 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ گولن گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے 3 پیداواری یونٹس ہیں اور ان کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔

گولن گول کے پہلے یونٹ سے 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال کی موجودہ ضروریات سے 3 گنا زیادہ ہے۔ منصوبے سے ہر سال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی اور ملک کو سالانہ 3ارب 70 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |