ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 3 مریض دم توڑگئے
جاں بحق ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق خانیوال سے ہے، ترجمان نشتراسپتال
نشتراسپتال میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا کے باعث مزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں۔
پنجاب حکومت صوبے کے جنوبی علاقوں میں سیزنل انفلوئنزا پرقابوپانے میں ناکام ہوگیا ہے، ملتان کے نشتراسپتال میں زیرعلاج مزید 3 مریض دم توڑگئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ جب کہ اسپتال میں اب بھی کئی مریض زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ترجمان نشتراسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق خانیوال سے ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔