پارلیمنٹیرینزکی ضیافتیںغیرملکی دورےخزانے کو کروڑوں کا نقصان

10 ضیافتوں پر 36لاکھ، 9 غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ65لاکھ خرچ ہوئے

10 ضیافتوں پر 36لاکھ، 9 غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ65لاکھ خرچ ہوئے فوٹو: فائل

ارکان پارلیمنٹ کی شاہ خرچیاں،ضیافتوں اورغیرملکی دوروں کے نام پرسرکاری خزانے سے کروڑوں روپے اڑا دیے گئے۔

10 مختلف ضیافتوں پر 36لاکھ روپے اور9 غیرملکی دوروںپر ایک کروڑ65لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔




'ایکسپریس' کودستیاب معلومات کے مطابق20 فروری 2012 کوسینیٹرزکے اعزاز میںظہرانے پر 139200روپے، 22فروری2012کوبھارتی لوک سبھاکی اسپیکرمیرا کماری و وفدارکان کے اعزازمیںچیئرمین سینیٹ کے عشائیے پر246845 روپے، 6 مارچ 2012 کو سینیٹرزکے اعزازمیں ظہرانے پر155324 روپے،7 مارچ 2012 کوسبکدوش ارکان سینیٹ کے اعزازمیں چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ظہرانے پر 626400 روپے، 13 اپریل2012 کوچین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی انٹرنل اینڈجوڈیشل افیئرزکمیٹی کے نائب صدرچن جیانگوکی قیادت میں وفدکی ضیافتوں پر 698025 روپے،3مئی2012 کوچیئرمین سینیٹ کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیںعشائیے پر438100 روپے،6جون2012 کوقائم مقام چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سابق چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے اعزازمیں عشائیے پر 560500 روپے،18جولائی2012 کوچیئرمین سینیٹ کے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکرکے اعزاز میں ظہرانے پر241334 روپے، 16 اگست2012 کومسلم ممالک کے سفیروںکے اعزازمیں افطارڈنرپر 220734 روپے خرچ کیے گئے ۔
Load Next Story