طالبان کا دفتر بنانے کی تجویزکرزئی غور کیلیے قطر جائینگے

امیرقطر نے دورے کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی ہے، ایوان صدر


AFP March 25, 2013
طالبان القاعدہ سے تعلق اوردہشتگردی ترک کر دیں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صدر حامد کرزئی طالبان کے مجوزہ رابطہ دفترکے قیام کے معاملے پر بات چیت کیلیے قطر کادورہ کریںگے جوممکنہ امن مذاکرات کاآغازثابت ہوسکتا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے صحافیوں کو بتایاکہ یہ مذاکرات اسی صورت میں ہوں گے جب طالبان القاعدہ سے تعلقات ختم اوردہشت گردی ترک کردیںگے۔ انھوں نے کہا کہ صدرکرزئی چندہفتوں میں قطرکادورہ کریںگے جہاں قطر کے امیر کے ساتھ بات چیت میں افغانستان میں امن عمل اور قطر میں طالبان کے دفتر کاقیام شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوہا میں مستقبل کی بات چیت افغان امن کونسل کی قیادت میں ہوں گے۔

6

افغان صدارتی ترجمان ایمل فیضی کے مطابق صدر حامد کرزئی کوامیرقطرشیخ خلیفہ بن حامد الثانی نے دورے کی دعوت دی جوانھوںنے قبول کرلی ہے۔ یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں حامد کرزئی نے قطر میں طالبان دفتر کے قیام کاآئیڈیا مسترد کردیا تھا کیونکہ انھیں خوف تھاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان کسی بھی ڈیل کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔طالبان نے حامد کرزئی کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں