6 سینیٹرزاور180سابق ارکان اسمبلی نے ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی

الیکشن کمیشن نے 249ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھاتھا، سپریم کورٹ کی ہدایات نظرانداز


INP March 25, 2013
الیکشن کمیشن نے 249ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھاتھا، سپریم کورٹ کی ہدایات نظرانداز فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود سینیٹ کے 6 موجودہ ارکان سمیت سابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 180 ارکان نے تاحال اپنی ڈگریوں کی ہائر ایجوکمیشن سے تصدیق نہیں کرائی.

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تصدیق پر جعلی ڈگریوں کے حامل 55ارکان اسمبلی کو ابتک سپریم کورٹ اور دیگر عدالتیں نااہل قرار دے چکی ہیں جبکہ 17اراکین اسمبلی کے مقدمات تاحال مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں ۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے مکمل رابطہ ہے اور جن سابق ارکان اسمبلی نے تاحال اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی وہ تصدیق کرائے بغیر کسی صورت انتخابی عمل میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

10

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے7فروری کو 249 ارکان پارلیمنٹ کو یاد دہانی کے لیے خط بھجوایا تھا کہ وہ 15 روز کے اندر اندر اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی سے کروائیں۔ اس خط پر تقریباً70 ارکان اسمبلی نے اپنی ڈگریاں ایچ ای سی کو بھجوائیں ہیںجوکہ تصدیق کروانے پر درست پائی گئیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں سابق ارکان اسمبلی پر واضح کردیاتھا کہ ان کی طرف سے 15روز میں چیک نہ کروانے پرڈگری کو جعلی تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں