ہزار کھوسو کی تقرری بلوچستان میں انتخابات یقینی بنانے کیلیے ہے

طویل عدالتی تجربات اوردیگروجوہات کی بناپروہ بلوچستان میںہرسطح پرپسندکیے جاتے ہیں

طویل عدالتی تجربات اوردیگروجوہات کی بناپروہ بلوچستان میںہرسطح پرپسندکیے جاتے ہیں فوٹو: فائل

PESHAWAR:
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جسٹس(ر)میرہزارخان کھوسوکی بطورنگراں وزیراعظم تقرری بلوچستان میں عام انتخابات کاانعقادیقینی بنانے اورقوم پرستوںکے ساتھ ساتھ علیحدگی پسندتنظیموں کوجمہوری عمل میں واپس لاناہے۔

جسٹس(ر)ہزارخان کھوسوطویل عدالتی تجربات اوربعض دیگروجوہات کی بناپربلوچستان میں ہرسطح پرپسندیدگی سے دیکھے جاتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے5میں سے4ا رکان کے نگراں وزیراعظم کیلیے جسٹس(ر)میرہزارخان کھوسوکے نام پرمتفق ہونے کی سب سے بڑی اوربنیادی وجہ ان کابلوچستان سے تعلق ہے۔




بلوچستان میں بلوچ لبریشن فرنٹ،بلوچ لبریشن آرمی اوربلوچ ری پبلکن آرمی سمیت متعددعلیحدگی پسندتنظیموں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دے رکھی ہے جبکہ موجودہ حالات میں انتخابات کے حوالے سے غیریقینی کی فضاء موجودہے لہٰذا بلوچستان کے ضلع جعفر آبادسے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) میرہزارخان کھوسوکی بطورنگراں وزیراعظم تعیناتی سے بلوچستان کی فضامیں انتخابات کے حوالے سے مثبت تبدیلی آئے گی۔
Load Next Story