انڈونیشیا میں قید ذوالفقار کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کا سفارتخانہ و دفترخارجہ انڈونیشین حکام کے سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، دڈاکٹر محمد فیصل


ویب ڈیسک January 25, 2018
پاکستان کا سفارتخانہ و دفترخارجہ انڈونیشین حکام کے سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، دفترخارجہ : فوٹو : فائل

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقار کی رہائی کے لئے تمام کوششیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار اور موت کی سزا پانے والے پاکستانی قیدی ذوالفقار کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 2004 میں انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کو منشیات اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے موت کی سزا سنا دی گئی تھی تاہم پاکستانی شہری کو جگر سرطان ہونے کا انکشاف ہوا جس پر پاکستان نے اپنے شہری کے علاج کے لئے خطیررقم بھی دی اور اب بھی اس کا علاج مفت ہورہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی شہری کینسر کا شکار

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہری کی رہائی کے لئے ہرممکن کوشش کررہا ہے اور پاکستان کا سفارتخانہ و دفترخارجہ انڈونیشین حکام کے سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان ہر فورم پر اس معاملے کو اٹھارہا ہے، کل انڈونیشیا کے صدر بھی پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ انہیں بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انڈونیشیا میں قید بے گناہ پاکستانی شہری کی سزائے موت کی تیاری مکمل

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |