زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم

جےآئی ٹی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات پر مکمل تحقیقات کرے، محکمہ داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک January 25, 2018
بینک اکاؤنٹ سے متعلق جاری نوٹی فکیشن ڈی جی فرانزک لیب اور اسٹیٹ بینک کے افسران کو ارسال کردیا گیا : فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈی جی فرانزک لیب اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران کو نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کی تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق انکشافات پر مکمل تحقیقات کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس کا فیصلہ 7 روزمیں سنانے کا حکم

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں اینکر پرسن نے انکشاف کیا تھا کہ عمران کے مختلف بینکوں میں 40 اکاؤنٹس ہیں اور ان میں سے اکثر غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔ اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے اینکر کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے ملزم عمران کی تحفظ کی ذمہ داری آئی جی کے سپرد کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں