سرکاری گاڑیوں سے سیاہ شیشے ہٹائے جائیںقربان علوی
احکام کی فوری تعمیل نہ ہونے پرمحکمے کے سربراہ سے بازپرس اورسخت کارروائی کرنیکی ہدایت
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری محکموں کی گاڑیوں پر لگے سیاہ شیشے ہٹانے کے احکام جاری کردیے ہیں۔
اتوار کووزیراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان میں نگراں وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو حکم دیا کہ وہ صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری ونیم سرکاری اداروں کی سرکاری گاڑیوں پر لگے سیاہ شیشے ہٹانے کے حوالے سے جاری احکام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جس سرکاری گاڑی پر لگے سیاہ شیشے فوری نہیں ہٹائے جائیں، اس محکمے کے سربراہ سے سخت باز پرس کی جائے اور قانون کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ ہائوس کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ حکومت سندھ نے پہلے ہی تمام گاڑیوں پر سے سیاہ شیشے ہٹانے کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کردیا ہے تاہم سرکاری محکموں کی گاڑیوں پر لگے سیاہ شیشے اب تک نہیں ہٹائے گئے جس کی وجہ سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے حکم کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اپنے محکموں کی سرکاری گاڑیوں پر لگے سیاہ شیشے فوری طور پر ہٹادیں ۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا ہے کہ اگرنگراں وزیراعلی کے ان احکام پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔