لوڈشیڈنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکاہےزعیم قادری

عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،عندلیب عباس،پروگرام فرنٹ لائن میں اسداللہ خان سے گفتگو


Monitoring Desk August 08, 2012
عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،عندلیب عباس،پروگرام فرنٹ لائن میں اسداللہ خان سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہاہے کہ اس وقت الیکشن کا ماحول ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو الزامات کی سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے منشور کو عوام میں لانا چاہیے۔

پروگرام فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ حکومت نے چار سال میں انرجی پالیسی متعارف نہیں کرائی اور لوڈشیڈنگ اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے لیکن قانون کی تشریح سپریم کورٹ کا کام ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہاکہ ہماری شروع سے یہ ہی سوچ رہی ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں جس وقت نوازشریف نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو صدر آصف زرداری نے ان کو منایا اور الیکشن میں حصہ لینے پرآمادہ کیا۔

اس وقت سب سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اگر ہم متحد نہیں ہوں گے تو ملکی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے اسپتال کی بنیاد پر خود کو ملک چلانے کے اہل ثابت کرنے کے دعوے کرنا بہت آسان ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ جنرل الیکشن سے قبل بلدیاتی الیکشن کرالیے جائیں ،رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس نے کہاکہ ن لیگ میں سینئر لوگ قیادت سے ناراض ہورہے ہیں عوام تبدیلی چاہتے ہیں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے پانچ سال میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |