سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ

استادیا اسکول انتظامیہ کے کسی رکن پر تشدد کرنے والے کو 10سال قید بھی ہوگی


ویب ڈیسک January 25, 2018
استادیا اسکول انتظامیہ کے کسی رکن پر تشدد کرنے والے کو 10سال قید بھی ہوگی،فوٹو:فائل

سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے کو 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرتعلیم احمد الیسیٰ نے کہا کہ وزارت کے ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے معلمین پر حملہ،مارپیٹ،ہاتھ اٹھانا یا جسمانی استحصال خطرناک جرم سمجھا جائے گا جس میں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیچر یا اسکول انتظامیہ کے کسی رکن پر ہاتھ اٹھانے والے کو ایک ملین ریال جرمانہ اور 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔

لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولز میں باڈی گارڈز تعینات کرنے سے متعلق سوال پر وزیرتعلیم نہ کہا یہ معاملہ زیرغور ہے اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کا دفاتر میں خواتین انسپکٹرز تعینات کرنے کا حکم

وزیرتعلیم کہا کہ حکومت کڑی نگرانی کے نظام کو تعلیمی اداروں کی سطح تک وسیع کرتے ہوئے نگراں کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور اس حوالے سے قانونی تقاضوں کومدنظر رکھنے کے لیے وزارت قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے اور تمام تر قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں