دیگر سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی کرنا نہیں چاہتا بلاول بھٹو

میں صرف ایک ہی بار شادی کروں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک January 25, 2018
لگتا ہے بڑی طاقتیں انتہاپسندی اور دہشتگردی سے لڑنا نہیں چاہتیں،بلاول،فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دوسرے سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کرنے کے بجائے ایک ہی بار شادی کریں گے۔


ڈیوس میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فقط ایک ہی شادی کرنا چاہتا ہوں، میری یہ خواہش نہیں کہ کچھ دیگر سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کروں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات قبل ازوقت ہوں یا اس کا انعقاد کل ہی کیوں نہ ہو، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا،بلاول بھٹو

پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشت گردی پر وسیع تناظر میں بحث ہونی چاہیے تاہم لگتا ہے بڑی طاقتیں انتہاپسندی اور دہشت گردی سے لڑنا نہیں چاہتیں ان بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنے اسٹریٹجک مفادات ہیں، ہمیں مودی یا ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے دہشت گردی سے لڑنا ہے جبکہ چار سال وزیرخارجہ نہ ہونے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے نہیں آیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں