اسلام آباد میں 333 مریضوں میں انفلوئنزا وائرس کی تصدیق
ڈیڑھ ماہ میں ملک بھر سے 920 ٹیسٹ کیے گئے، 333 مثبت آئے، قومی ادارہ صحت
قومی ادارہ صحت کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ملک بھر سے انفلوئنزا وائرس کے شبے میں 920 افرادکے خون کے نمونے موصول ہوئے جن میں سے 333 افراد میں انفلوئنزا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران این آئی ایچ کو اسلام آباد سے 329 افراد کے خون کے نمونے موصول ہوئے جن میں121 افرادکے خون کے نمونوں میں انفلوئنزا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ملک بھرمیںانفلوئنزا وائرس نے 13افراد کی جانیں لیں جن میں 11 ملتان اور 2 اموات اسلام آباد میں ہوئیں۔
دوسری جانب سرکاری اسپتالوں اور مارکیٹ میں انفلوئنزا وائرس کی دوا دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے دواؤں کی فراہمی کیلیے دوبارمعاونت طلب کی جس پر ڈبلیو ایچ او نے پہلے ''اسٹار فلو'' کے 200 کیپسول اور بعد میں 500 کیپسول فراہم کر دیے۔