شہباز شریف کا ذہنی توازن قائم نہیں رہا پولی گرافک ٹیسٹ کرائے جائیں طاہر القادری

کوئی بڑا جرم خادم اعلیٰ اور اس کے وزیر قانون کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، سربراہ عوامی تحریک


Numainda Express January 26, 2018
کوئی بڑا جرم خادم اعلیٰ اور اس کے وزیر قانون کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، سربراہ عوامی تحریک۔ فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا تاہم ان کے پولی گرافک ٹیسٹ کروائے جائیں۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہر بڑے جرم کے پیچھے خادم اعلیٰ اور اس کے وزیر قانون کا ہاتھ اور دماغ ہوتا ہے، ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا جرم ان کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، انہیں برطرف کر کے پولی گرافک ٹیسٹ کروائے جائیں جب کہ بڑے بڑے جرم اور مجرم ان کے پیٹوں میں نکلیں گے۔

طاہر القادری نے مزید کہا کہ شہبازشریف تحقیقات کا رُخ بدلنے کیلیے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں