کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے ملیحہ لودھی

پاکستان غیر ملکی قابضین کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک January 26, 2018
مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو مالی مشکلات پر تشویش ہے، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد نہ کرایا توعوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا، مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو مالی مشکلات پرتشویش ہے، کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے جب کہ پاکستان غیرملکی قابضین کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 478 تمام ممالک کو یروشلم سے سفارتخانے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بیت المقدس میں سفارتخانے کی منتقلی اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے مترادف ہے جب کہ سفارتخانوں کی یروشلم منتقلی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں