ویزا دینے میں مزید آسانی فراہم کریں گے سعودی قونصل جنرل

سعودی ویزے کے آسان طریقہ اجرا سے عوام کو سہولت ہوگی،وزیراعلیٰ


Staff Reporter January 26, 2018
سندھ کے لوگوں کو کراچی اور پھر سعودی عرب آمد پر دوبارہ بائیومیٹرک کرانا پڑتا ہے۔فوٹو:فائل

سعودی قونصل جنرل عبیداللہ الحربی نے کہا ہے کہ ویزے کے سہل اور آسان طریقہ اجرا کے انتخاب سے سندھ کے لوگوں کو ایک سہولت میسر آجائے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سعودی عرب کے قونصل جنرل عبیداللہ الحربی سے ملاقات دوران کہا کہ سندھ کے لوگوں کو کراچی اور پھر سعودی عرب آمد پر دوبارہ بائیو میٹرک کرانا پڑتا ہے جس میں آسانی پیدا کی جائے، اس سلسلے میں ویزے کے سہل اور آسان طریقہ اجرا کے انتخاب سے سندھ کے لوگوں کو ایک سہولت میسر آجائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتی ہے مگر انھیں ویزے کے حصول میں چند مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سعودی امیگریشن کے تعاون میں مزید بہتری کے لیے وفاقی وزیر داخلہ سے بات کروں گا تاکہ ہمارے لوگوں کی دوبارہ بائیو میٹرک ویری فکیشن نہ ہوسکے۔

اس موقع پر سعودی قونصل جنرل عبیداللہ الحربی نے متعلقہ مسئلہ جلد حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی،سندھ حکومت کی طرف سے کراچی میں امن و امان کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ان ہی کاوشوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں