بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگانے والے سفاک شخص کو عمر قید کی سزا
مقتولہ نے بیان قلمبند کرایا اور اسی دن انتقال کرگئی، تفتیشی افسر
KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگانے والے شوہر مجرم حنیف خان عرف عدنان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو بیوی کو تیل چھڑک کر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے بتایا کہ مرنے سے پہلے مقتولہ زبیرہ نے اسپتال میں جھلسی ہوئی حالت میں بیان قلمبندکرایا تھا کہ میرے شوہر نے غصے میں آکر مجھے مارا،مجھ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی،میں یہ بیان اپنے پورے ہوش وہواس میں پولیس کو دے رہی ہوں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ مقتولہ نے بیان قلمبند کرایا اور اسی دن انتقال کرگئی،عدالت نے مجرم حنیف خان عرف عدنان کو عمر قید کی سزا سنادی،مجرم حنیف خان عرف عدنان کے خلاف تھانہ جمشیدکواٹر میں2015کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔