عدالت نے رحمنٰ بھولاکے ہم نام کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

عبدالرحمنٰ اور سانحہ بلدیہ کے ملزم بھولا کا نام ولدیت اور ایڈریس ایک ہی ہے، ایف آئی اے کا جواب

عبدالرحمنٰ اور سانحہ بلدیہ کے ملزم بھولا کا نام ولدیت اور ایڈریس ایک ہی ہے، ایف آئی اے کا جواب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں مرکزی ملزم رحمنٰ بھولا کے ہم نام کو وزارت داخلہ کے جواب کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔


دو رکنی بینچ نے عبدالرحمنٰ بھولاکے ہم نام شخص کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرا سانحہ بلدیہ سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے نہیں دیا جا رہا، وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرایے گئے جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزارعبد الرحمنٰ کسی مقدمے میں ملوث نہیں اور اس کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے جواب میں کہا گیا عبدالرحمنٰ اور سانحہ بلدیہ کے ملزم بھولا کا نام ولدیت اور ایڈریس ایک ہی ہے، ایف آئی اے نے 2015 میں گرفتار کرکے رینجرز کے حوالے کیا تھا، عدالت نے وزارت داخلہ کے جواب کے بعد رحمن بھولا کے ہم نام کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔
Load Next Story