پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں خواجہ آصف

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، خواجہ آصف

بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باوٴنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی ہے، خواجہ آصف: فوٹو: فائل

UNITED NATIONS:
وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔


وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں وکشمیرتنازعے کا حل چاہتا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے 2015 کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے ، بدقسمتی ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت سے نہیں دیا گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جب کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، 2018 میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اورورکنگ باوٴنڈری کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باوٴنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی ہے اورصرف 24 دنوں میں 11 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔
Load Next Story