طالبان اورحقانی نیٹ ورک سےتعلق کاشبہ2 پاکستانیوں اور4 افغان شہریوں پرپابندی

پاکستان حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے خاتمے کےلیے کارروائیاں مزید تیز کرے، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک January 26, 2018
پاکستان حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے خاتمہ کےلیے کارروائیاں مزید تیز کرے، امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو : فائل

امریکی محکمہ خزانہ نے حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان سے تعلق کے شبے میں 6 افراد پر پابندی لگادی ہے جن میں سے 4 افغانی جب کہ 2 پاکستانی شہری شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کے تحت یہ افراد نہ تو کسی امریکی بینک میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور نہ ہی امریکی مالیاتی نظام تک کسی بھی قسم کی کوئی رسائی حاصل کرسکیں گے،ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ ان میں سے پانچ کا تعلق طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی مالی معاونت کرنے والے گروپوں سے ہے جب کہ ایک اہم طالبان کمانڈر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مذکورہ 6 افراد پر پابندی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان سے ایک بار پھر ''ڈو مور'' کا مطالبہ کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور طالبان کا خاتمہ کرنے کےلیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ پابندی کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک امریکا تعلقات اپنی تاریخ کے تلخ ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور تنقید کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تقریباً ہر روز ہی امریکا کی طرف سے پاکستان کو کسی نہ کسی قسم کی زبانی دھمکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |