پشاور میں دو گروپوں میں خونی تصادم 4 افراد جاں بحق

حاجی ایوب اور خان سید گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 26, 2018
حاجی ایوب اور خان سید گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا، پولیس حکام ۔ فوٹو : فائل

سربند کے علاقے اچینی بالا میں دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے سربند کے نواحی گاؤں اچینی بالا میں حاجی ایوب اور خان سید گروپ کے مابین ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حاجی ایوب اور خان سید گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور کافی بار ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوچکی تھی تاہم آج دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں حاجی ایوب اور ان کا بیٹا جب کہ 2 دیگر افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے افراد علاقہ غیر کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچادیا گیا ہے زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں