راؤ انوار کو سرعام پھانسی دی جائے اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی

راؤ انوار پیسوں کے لیے لوگوں کو اٹھاتا ہے، اسد قیصر


ویب ڈیسک January 26, 2018
خیبر پختون خوا اسمبلی نقیب کے والد کے ساتھ کھڑی ہے، اسد قیصر . فوٹو : فائل

اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ راؤ انوار درندہ ہے جو پیسوں کے لیے لوگوں کو اٹھاتا ہے اسے سرعام پھانسی دی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی نوجوان نسیم اللہ عرف نقیب اللہ محسود کے خون کا حساب مانگنے کے لیے قبائلی عمائدین کا کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں تعزیتی کیمپ کئی روز سے جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ، انتظار اور مقصود کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، کے پی کے اسمبلی نقیب اللہ کے والد کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :راؤانوارپرمشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مکمل

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ راؤ انوار درندہ ہے جو پیسے لینے کے لیے لوگوں کو اٹھاتا ہے، اس کے مقابلوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور راؤ انوار کو سرعام پھانسی دی جائے۔

واضح رہے کہ راؤ انوار کے مبینہ پولیس مقابلے پر بننے والی تحقیقات کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ اور پولیس مقابلے کو جعلی قراردیا ہے جب کہ راؤ انوار تحقیقاتی کمیٹی سامنے پیش نہیں ہورہے اور روپوش ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں