Onion Holder پیاز کاٹیں تیزی اور بے فکری کے ساتھ

اسے ’اَنین ہولڈر‘ یعنی ’پیاز پکڑنے والا‘ آلہ کہا جاتا ہے۔


ندیم سبحان میو January 28, 2018
اسے ’اَنین ہولڈر‘ یعنی ’پیاز پکڑنے والا‘ آلہ کہا جاتا ہے۔فوٹو : فائل

پیاز وہ سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی کوئی سالن یا ترکاری پکائی جاسکتی ہو۔ خاگینے کی سادہ سی ڈش سے لے کر شاہی قورمے تک ان گنت پکوانوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔

گھریلو خواتین کو روز ہی پیاز کاٹنے کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ کام وہ چاقو یا چُھری کی مدد سے انجام دیتی ہیں۔ بعض اوقات پیاز کاٹتے ہوئے بے دھیانی میں چُھری زیادہ چل جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں انگلی یا انگوٹھا زخمی ہوجاتا ہے۔ ان واقعات سے بچنے کے لیے یہ سادہ سا آلہ بہترین ہے۔

اسے 'اَنین ہولڈر' یعنی 'پیاز پکڑنے والا' آلہ کہا جاتا ہے۔ کنگھے سے مشابہ اس آلے میں مخصوص فاصلے سے پتلی آہنی سلاخیں لگی ہوئی ہیں۔ آپ انھیں لمبی کیلیں بھی سمجھ سکتے ہیں۔ یہ نوکیں پیاز میں گاڑ کر اسے 'بے حس و حرکت' کردیا جاتا ہے۔ سلاخوں کے درمیانی میں بہ آسانی اور تیزی سے چُھری چلائی جاسکتی ہے۔ اَنین ہولڈر کے دو فائدے ہیں: ایک تو یہ کہ اس کے استعمال سے ہاتھ کے زخمی ہونے کا امکان نہیں رہتا، دوسرا یہ کہ پیاز کو یکساں جسامت کے چھلوں یا ٹکڑوں میں اور تیزی کے ساتھ کاٹا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں