بچوں کے قد کے ساتھ بڑھنے والا کپڑا
تنگ دستی کا شکار سفید پوش گھرانوں میں یہ صورت حال پیش آتی رہتی ہے۔
'' حامد، اپنی گڑیا کے کپڑے چھوٹے ہوگئے ہیں، نئے آئیں گے۔''
'' ابھی دو مہینے پہلے ہی تو اس کے لیے کئی فراکیں لے کر آئی تھیں؟''
''بھئی وہ بڑی ہورہی ہے، فراکیں چھوٹی ہوگئی ہیں۔''
'' روزینہ تم دیکھ ہی رہی ہو، اخراجات پہلے ہی بہ مشکل پورے ہورہے ہیں۔''
تنگ دستی کا شکار سفید پوش گھرانوں میں یہ صورت حال پیش آتی رہتی ہے۔ یہ صرف پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی بات نہیں بلکہ ترقی یافتہ ملکوں سمیت دنیا کے ہر خطے میں رہنے والے غریب باپ کی مشکل ہے جس کی آمدنی کا بڑا حصہ اہل خانہ کی شکم سیری اور ان کا تن ڈھانپنے پر خرچ ہوتا ہے۔ بچوں کے کپڑوں پر خاص طور سے زیادہ رقم صرف ہوتی ہے کیوں کہ قد بڑھنے کی وجہ سے ہر چند ماہ بعد کپڑے چھوٹے ہوجاتے ہیں۔
سفید پوش گھرانوں کی اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے یہ کپڑا تیار کیا ہے جو بچوں کا قد بڑھنے کے ساتھ ساتھ خود بھی بڑھتا رہتا ہے۔ اس کپڑے سے بنے ہوئے سوٹ خریدلیں اور پھر دو تین سال تک بچوں کے لیے کپڑے خریدنے کی فکر سے نجات پائیں۔