پانی میں چلنے والی ٹرالی

زیرآب علاقوں کے باسیوں کی اسی مشکل کے پیش نظر اور ’ ضرورت ایجاد کی ماں‘ کے مصداق یہ ٹرالی یا ہاتھ گاڑی بنائی گئی ہے۔


ندیم سبحان میو January 28, 2018
زیرآب علاقوں کے باسیوں کی اسی مشکل کے پیش نظر اور ’ ضرورت ایجاد کی ماں‘ کے مصداق یہ ٹرالی یا ہاتھ گاڑی بنائی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

سیلاب دنیا بھر میں آتے ہیں۔ ان سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلتی ہے۔ املاک کی تباہی کے علاوہ انسانی ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی بعض اوقات کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے۔

شدید بارش ہونے پر بھی یہی صورت حال ہوتی ہے۔ نشیبی علاقے زیرآب آجاتے ہیں، اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوجاتا ہے، جس کی نکاسی میں بعض اوقات ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو پانی کی وجہ سے نقل و حمل میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روزمرہّ کی خریداری ہو یا بچوں کو لے کر جانا ہو، پانی سے گزرتے ہوئے سخت مشکل پیش آتی ہے۔

زیرآب علاقوں کے باسیوں کی اسی مشکل کے پیش نظر اور ' ضرورت ایجاد کی ماں' کے مصداق یہ ٹرالی یا ہاتھ گاڑی بنائی گئی ہے جسے پانی میں بہ آسانی حرکت دی جاسکتی ہے۔ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ایک پہیے کی ٹرالی تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی جس میں مزدور ریتی وغیرہ بھر کر ایک سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں، یہ ٹرالی اسی سے مشابہ ہے۔ بس فرق یہ ہے کہ مضبوط پلاسکٹ سے بنی ہوئی اس ٹرالی کے نیچے پہیہ نہیں ہے۔ پانی کی سطح پر اسے کشتی کی طرح حرکت دی جاسکتی ہے۔ ان علاقوں میں جہاں اکثر شدید بارش ہوتی ہے اور سیلاب آجاتے ہیں، یہ 'ہتھ کشتی' بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس میں بچے بٹھائیں یا سامان رکھیں اور ہاتھ سے دھکیلتے ہوئے مطلوبہ جگہ لے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |