فیصل آباد کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

تینوں قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہیں جبکہ مقتول پارٹی کا ایک بھائی پہلے بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکاہے،پولیس


ویب ڈیسک March 25, 2013
تینوں قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہیں جبکہ مقتول پارٹی کا ایک بھائی پہلے بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکاہے،پولیس فوٹو: فائل

ISLAMABAD/ KARACHI: نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

تھانہ بلوچنی کے علاقے ستاون رب کے قریب کار سوار افراد پیشی کے لئے عدالت جارہے تھےکہ موٹر سائیکل سوارمخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انوار الحق، نوید اور وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق تینوں قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہیں اور مقتول پارٹی کا ایک بھائی پہلے بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں