فیصل آباد کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
تینوں قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہیں جبکہ مقتول پارٹی کا ایک بھائی پہلے بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکاہے،پولیس
ISLAMABAD/KARACHI:
نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے ستاون رب کے قریب کار سوار افراد پیشی کے لئے عدالت جارہے تھےکہ موٹر سائیکل سوارمخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انوار الحق، نوید اور وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق تینوں قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہیں اور مقتول پارٹی کا ایک بھائی پہلے بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکاہے۔