افغانستان میں طالبان کا حملہ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

کارروائی صوبہ غزنی میں کی گئی، طالبان ترجمان نے ملکی فوجیوں پر ذمے داری عائد کردی۔


News Agencies January 27, 2018
کارروائی صوبہ غزنی میں کی گئی، طالبان ترجمان نے ملکی فوجیوں پر ذمے داری عائد کردی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق غزنی صوبے میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی دستوں نے ان جنگوؤں کیخلاف ایک کارروائی شروع کی۔

حکام نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے ایک راکٹ حملہ کیا گیا جو ایک گھر پر گرا جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں