الیکشن کمیشن نے آئیسکو نادہندگان کی فہرست صوبائی الکیشن کمشنرز کو بھجوادی
نادہندگان کی لسٹ میں سابق حکومتوں کے 21 سے زائد وفاقی وزراء شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کے یوٹیلیٹی بلز کے نادہندہ ہونے کی صورت میں نااہل قرار دئیے جانے کے احکامات کے بعد سرکاری ادارے متحرک ہو گئے۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندگان کی ایک لسٹ جاری کی گئی جس میں سابق حکومتوں کے 21 سے زائد وفاقی وزراء شامل ہیں، ان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک 47 لاکھ 53 ہزار 731 روپے، سابق اسپیکر اسمبلی فہمیدہ مرزا 3 لاکھ 49 ہزار419 روپے،سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ 4 لاکھ 95 ہزار 921 روپے، سابق چئیر مین سینیٹ و وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک 3 لاکھ 62 ہزار 47 روپے کے ساتھ شامل ہیں، جبکہ دیگر نادہندگان میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر، فردوس عاشق اعوان، سمیرا ملک، سید صمصام بخاری، میاں منظور وٹو، مخدوم شہاب الدین، غوث بخش مہر، ڈاکٹر پال بھٹی، فیصل کریم کنڈی شامل ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان نادہندگان کی لسٹ صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھجوا دی ہے۔