وسطی افریقی جمہوریہ میں باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

باغیوں نے صدر پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دارالحکومت بنگوئی پر دھاوا بول دیا

باغیوں کی تنظیم سلیکا اتحا د اور صدر فرینکوئس بوزیزے کے درمیان 2007 میں امن معاہدہ اور جنوری 2013 میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا. فوٹو: رائٹرز

وسطی افریقی جمہوریہ میں باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا، صدر بوزیزے جان بچا کر ملک سے فرار ہوگئے جب کہ شہر میں لوٹ مار شروع ہوگئی ۔

افریقہ کے پسماندہ ترین ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں سات روز کی شدید لڑائی کے بعد سیلیکا باغیوں نے سرکاری افواج کو پسپا کردیا اور دارالحکومت کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جب کہ باغیوں کے سربراہ مائیکل جوٹودیا نے خود کو عبوری صدر قرار دے دیا ہے۔


وسطی افریقی جمہوریہ کے باغیوں کی تنظیم سلیکا اتحا د اور صدر فرینکوئس بوزیزے کے درمیان 2007 میں امن معاہدہ اور جنوری 2013 میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا جو کچھ ہی دنوں میں ٹوٹ گیا۔ باغیوں نے فرینکوئس بوزیزے پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دارالحکومت بنگوئی پر دھاوا بول دیا، شہر پر قبضے کے بعد مفرور صدر کے بیٹے کا گھر، اقوام متحدہ کے دفتر سمیت مختلف سرکاری و نجی دفاتر اور متعدد دکانیں لوٹ لی گئیں۔


باغیوں نے قبضے کے بعد بانگوئی شہر میں کرفیو نافذ کر دیا جب کہ آئندہ عام انتخابات 3 سال کے دوران کرائے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Load Next Story