عمانآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات

آرمی چیف اورامریکی وزیرخارجہ کےدرمیان ہونےوالی ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل،سلامتی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا


ویب ڈیسک March 25, 2013
آرمی چیف اورامریکی وزیرخارجہ کےدرمیان ہونےوالی ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل،سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا. فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اردن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اردن کے سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل وسلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ان دنوں اردن کے سرکاری دورے پر ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ بھی شام کے مسئلے کے پائیدار حل کے لئے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں