نگران وزیراعظم سے قوم کی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ شفاف انتخابات کروائیں شاہ محمود

30 مارچ کو آنے والے سونامی نے تمام لوگوں کے تجزیوں کو غلط ثابت کردیا، شاہ محمودقریشی


ویب ڈیسک March 25, 2013
30 مارچ کو آنے والے سونامی نے تمام لوگوں کے تجزیوں کو غلط ثابت کردیا، شاہ محمود قریشی فوٹو فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم سے قوم کی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ شفاف انتخابات کروائیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 148 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اور دیگر جماعتوں نے بھی نگران وزیراعظم کی تقرری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم نگران وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریاں ایسے نبھانی ہوں گی کہ ان کی ذات کر کوئی آنچ نہ آئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جبکہ نواب آف بہاولپورصلاح الدین عباسی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے مذاکرات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو آنے والے سونامی نے تمام لوگوں کے تجزیوں کو غلط ثابت کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف پاکستان کے شہری ہیں سیاست کرنا ان کا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں