جسٹس ر میر ہزار خان کھوسو نے نگراں وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔


ویب ڈیسک March 25, 2013
میر ہزار خان کھوسو ملک کے چھٹے نگراں وزیر اعظم ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر ہزار خان کھوسو سے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، مخدوم امین فہیم کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات، غیر ملکی سفرا اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو روزہ مشاورت کے بعد میر ہزار خان کھوسو کا نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے تقرر کیا تھا۔ وہ ملک کے چھٹے نگراں وزیر اعظم ہیں۔ میر ہزار خان کھوسو کا تعلق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے ہے اور وہ بلوچستان ہائی کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں