اسلام آباد پیپلز پارٹی کے دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی دوکارکن بے ہوش

الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کےفیصلے کے بعد پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اورناہیدخان گروپ کے کارکن الجھ پڑے۔


ویب ڈیسک March 25, 2013
کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ فوٹو : ثنا

WASHINGTON: الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران دو کارکن بے ہوش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں تیر کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور ناہید خان گروپ کے کارکن آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کے پوسٹر پھاڑ دیئے، جس سے دونوں گروپوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |