پنجاب میں چھالیہ پر مکمل پابندی عائد
چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام بند کرنے کے لیے 30 اپریل تک کی مہلت
ISLAMABAD:
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ایک اور مضر صحت شے پر پابندی لگا دی۔
حکام نے سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں چھالیہ کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ سائنٹیفک پینل کی رپورٹ کے مطابق چھالیہ منہ، گلے اور معدے کے سرطان کا باعث بنتی ہے۔ سائنٹیفک پینل نے چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام بند کرنے کے لیے 30 اپریل تک کی مہلت دی ہے۔
مہلت ختم ہونے کے بعد چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سائنٹیفک پینل نے عوام سے اپیل کہ چھالیہ کا استعمال فوری طور پر ترک کر دیں کیونکہ یہ مضر صحت شے ہے۔