دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا، افغان وزراتِ داخلہ : فوٹو : فائل
افغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری ایمبولینس دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 95 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 95 افراد ہلاکت اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان وزرات داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔
افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 95 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 150 زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
سی این این کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔